ابنا: باراک اوباما نے کہا کہ ايسے شواہد ہيں جن سے پتہ چلتا ہے کہ شام ميں کيميائي ہتھيار استعمال کئے گئے ہيں ليکن واشنگٹن کو اس حملے کے وقت اور طريقے کے بارے ميں کوئي اطلاع نہيں ہے ـ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے ميں عجلت پسندي سے اجتناب کرنے کي ضرورت ہےـ
اوباما نے وائٹ ہاؤس ميں ايک پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امريکي وزارت دفاع نے اس مسئلے ميں کچھ آّپشن تيار کئے ہيں جن پر عمل کيا جا سکتا ہےـ
واضح رہے کہ سابق صدر جارج بش نے عراق ميں عام تباہي کے ہتھياروں کي موجودگي کا دعوي کرکے اس ملک پر حملہ کيا تھا ليکن انہيں شرمندگي اٹھاني پڑي تھي لہذا اوباما اس مسئلے ميں بہت احتياط سے بيان دے رہے ہيں.
.......
/169